گوگل نے ہینگ آؤٹس میٹ میں لائیو کیپشنز شامل کردئیے
گوگل نے اس سال کے شروع میں گوگل آئی /او کے دوران لائیو کیپشنز کے فیچر کو متعارف کرایاتھا لیکن اس فیچر کی لانچنگ کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی تھیں۔
لائیو کیپشنز کے ساتھ ویڈیو کالز، سننے کی مختلف صلاحیت رکھنے والے افراد کے بیچ زیادہ مفید ہونگی۔ گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ صارفین اب اس فیچر کو استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ نیا فیچر ابھی صرف اینڈروئیڈ ڈیوائسز پر ہی دستیاب ہے لیکن گوگل نے تصدیق کی ہے کہ یہ فیچر جلد ہی آئی او ایس اور ویب پر دستیاب ہوگا۔اگر اپ اینڈروئیڈ ڈیوائس استعمال کر رہے ہیں تو میٹنگ کے دوران آپ ہینگ آؤٹس میٹ ایپ کے اوپر دائیں طرف کلوزڈ کیپشنز کے بٹن پر ٹیپ کریں۔ فی الحال یہ فیچر صرف انگریزی زبان کے صارفین کے لیے متعارف کراگیا ہے۔
اینڈروئیڈ صارفین کے لیے یہ فیچر متعارف کرا تو دیا گیا ہے لیکن یہ سب کے ساتھ چند ہفتوں میں ہی فعال ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.