رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی ’گلی بوائے‘ آسکر کے لیے نامزد
انڈین فلم انڈسٹری بالی وڈ نے رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی سپر ہٹ فلم ’گلی بوائے‘ کو آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کر دیا۔
گلی بوائے کی ڈائریکشن زویا اختر نے کی تھی۔ سنیچر کی شام کو زویا کے بھائی فرحان اختر نے اس بات کا اعلان ٹویٹر پر کیا کہ ’گلی بوائے‘ کو بالی وڈ کی جانب سے سرکاری طور پر 92ویں آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔
اس فلم کو انڈیا کی جانب سے ’بیسٹ انٹرنیشنل فیچر فلم‘ کی کیٹیگری میں آسکر کے لیے بھیجا گیا ہے۔
فرحان اختر نے ٹویٹ کی کہ ’گلی بوائے‘ کو انڈیا کی طرف سے 92ویں آسکر کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ شکریہ فلم فیڈریشن اور زویا، ریما کاگتی، رنویر، عالیہ، سدھارتھ چترویدی اور فلم کے دیگر اراکین کو مبارکباد۔‘
تبصرے بند ہیں.