آج سعودی عرب کے قومی دِن کی مناسبت سے انٹرنیٹ اور کالز مفت کر دی گئیں

سعودی ٹیلی کام کمپنی کی جانب سے آج بروز سوموار 12 بجے سے صارفین اس سہولت سے فائدہ اُٹھا سکیں گے

سعودی عرب میں یومِ وطنی کے موقع پر جشن کا سماں ہے۔ اس حوالے سے سعودی ٹیلی کام کمپنی نے بھی اپنے صارفین کو زبردست خوش خبری سُنا دی ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق STC کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آج بروز کے روز صارفین 12 بجے سے مفت انٹرنیٹ اور اندرون ملک کالز کی سہولت سے فائدہ اُٹھا سکیں گے۔ جبکہ لینڈ لائن سے نیشنل اور لوکل کالز بھی مفت کی جا سکیں گی۔صارفین جتنا چاہیں، انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔ STC نے یومِ وطنی پر ایک خصوصی مقابلے کے ذریعے آئی فون 11 دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ جبکہ یومِ وطنی پر قطاف پوائنٹ بھی دُگنے کر دیئے گئے ہیں، کمپنی کے مطابق صدی سروس کے نئے صارفین سے ایک ماہ کے لیے زر اشتراک نہیں لیا جائے گا ۔نئی سوا سروس 25 حاصل کرنے والوں کو سوا 30 پیکج مفت دیا جائے گا۔

جس میں STC نیٹ پر 200 منٹ مختص کیے گئے ہیں، جبکہ 28 دِن کے لیے 2GB انٹرنیٹ کی سہولت دی جا رہی ہے۔جبکہ جوی ٹی وی ایپلی کیشن سے صارفین 89 دِن تک مفت میں لطف اندوز ہو سکیں گے۔ اس کے علاوہ مملکت بھر میں قومی دِن کی تقریبات کے مقامات پر 60 منٹ کی مفت کالز کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ سعودی مواصلاتی کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل محمد بن راشد ابا خیل کا کہنا ہے کہ عوام کو مفت انٹرنیٹ اور کالز کی سہولت اُن کی یومِ وطنی کی خوشیوں اور جشن کو یادگار بنانا ہے۔ تاکہ اُن کے اندر جذبہ حُب الوطنی مضبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا جائے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.