’دی ڈونکی کنگ‘4 اکتوبر کو اسپین میں ریلیز کی جائے گی

باکس آفس پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی پہلی پاکستانی اینی میٹڈ فلم ‘دی ڈونکی کنگ 4 اکتوبر 2019 کو اسپین میں تین مختلف زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔

پاکستان اور جنوبی کوریا کے سینما میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ نے نظریں جمالی ہیں اسپین میں جہاں وہ ایک نہیں دو نہیں تین مختلف زبانوں میں ریلیز کی جائے گی جن میں ہسپانوی، کیٹالن، اور باسک زبان شامل ہے۔

’دی ڈونکی کنگ‘ کو اسپین میں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم کا اعزاز حاصل ہے۔

ڈی ڈونکی کنگ میڈرڈ اور بارسلونا سمیت اسپین کے تمام بڑے شہروں میں ہسپانوی، کاٹالن اور باسک زبان میں 50 سے زائد سینما گھروں میں سب کا دل بہلائیں گے اور پاکستانی فلم انڈسٹری کا نام روشن کریں گے۔

واضح رہے کہ فلم اکتوبر 2018 میں سینما گھروں کی زینت بنی تھی جو کہ جیو فلمز اور تلسمان اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بنائی گئی تھی۔

فلم نے ریلز ہونے کے بعد 25ہفتوں میں 24.75 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.