بیجنگ میں نئے ایئر پورٹ کا افتتاح
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں نئے ایئر پورٹ کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
گزشتہ روز چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ کے نئے ہوائی اڈے کا افتتاح کیا، ایئر پورٹ کی تعمیر پر 63 ارب ڈالر لاگت آئی ہے۔
چینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ نیا ایئر پورٹ بہت جلد دنیا کا سب سے مصروف ترین ہوائی اڈا بن جائے گا۔
ایئر پورٹ کے افتتاح کے ساتھ ہی چین کی سات نجی ایئر لائن کمپنیوں نے یہاں سے اپنی پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔

ایئرپورٹ سے جوڑنے والی سب وے لائن اور انٹر سٹی ریلوے لائن بھی آج کھول دی گئی ہیں۔
ایئرپورٹ 2022 تک سالانہ 45 ملین مسافروں کو سہولت فراہم کرے گا جبکہ2025 تک یہ تعداد 72 ملین تک بڑھ جائے گی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.