پاکستانی ہدایتکاروں کااداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی پر ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ
پاکستانی ہدایتکاروں کی جانب سے معروف اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی پر ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔حال ہی میں پاکستانی ہدایتکار حسیب حسن نے اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کے ساتھ بھارتی پروڈیوسر کے لیے ایک ویب سیریز دھوپ کی دیوار بنائی ہے جوکہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ۔
اس حوالے سے کچھ پاکستانی ہدایت کاروں کا کہنا ہے اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر بھارتی آرٹسٹ کے ساتھ کام کررہے ہیں لہذا ان پر پابندی عائد کی جائے۔اس تمام تر صورتحال پر پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری اعجاز کا کہنا ہے کہ ایسے تمام فنکاروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے جوحالیہ صورتحال میں بھی بھارتی پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت کی سنیما انڈسٹری نے پلوامہ حملے کے بعد پاکستانی فنکاروں پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی تھی جب کہ دونوں ممالک کی جانب سے مواد نشر کرنے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.