چینی کمپنی کی جانب سے 70ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان فیکٹری کی تعمیر کا آغاز
چین کی کمپنی سرامکس کے شعبہ میں 70 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی‘ فیکٹری کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے جو مارچ 2020 تک پیداوار شروع کردے گی۔پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی(پی آئی ای ڈی ایم سی) کے چیئرمین نبیل ہاشمی نے کہا ہے کہ چین کی ایک معروف کمپنی کو بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ میں کارخانے کی تعمیر کیلئے 37 ایکڑ زمین الاٹ کی گئی ہے جہاں پر سرامکس کی فیکٹری تعمیر کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ چینی کمپنی سرامکس مصنوعات کی تیاری سے متعلق قائم کئے جانے والے صنعتی یونٹ پر70 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی ای ڈی ایم سی مقامی وغیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور فروغ کیلئے سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات اور خدمات فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید کئی عالمی کمپنیاں بھی پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کرچکی ہیں جس سے عمل درآمد جلد شروع ہو جائیگا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.