امارات کی پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری
متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں 2019 کے اختتام تک آئل ریفائنری لگانے کے لیے پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ کیا ہے۔
عرب نیوز کی نامہ نگار صائمہ شبیر سے بات کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے ایک اعلیٰ سفارتکار حمد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے کہا کہ پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ابوظہبی کی مبادلہ پیٹرولیم کمپنی، پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ (پارکو) اور او ایم وی کے درمیان کی جائے گی۔
پارکو کوسٹل ریفائنری پاکستان میں متحدہ عرب کی سب سے بڑی سرمایہ کاری میں سے ایک ہے۔ اسے پاکستان میں مئی 1974 میں پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر لایا گیا اور آج پارکو پاکستان کی تیل ترسیل اور رسد کے لیے بہت اہم مانی جاتی ہے۔
دوسری جانب مبادلہ پیٹرولیم متحدہ عرب امارات میں ایک بین الاقوامی تیل اور گیس کی کمپنی ہے۔
منصوبے کے تحت، متحدہ عرب امارات پاکستان میں جدید ترین آئل ریفائنری لگانا چاہتا ہے جس سے روزانہ ڈھائی سے تین لاکھ بیرل تیل کی پیداوار ہو۔
سفارتکار کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ مبادلہ پیٹرولیم، پاکستان کی وزارتِ پٹرولیم، او ایم وی اور پارکو کے درمیان تفصیلی بات چیت کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امارات اور پاکستان نئے منصوبوں اور سرمایہ کاری کو لے کر آگئے بڑھ رہے ہیں۔
’یہ منصوبہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کی مضبوطی دکھائے گا اور یہ کہ کیسے متحدہ عرب امارات پاکستان کے مستقبل اور سرمایہ کاری پر توجہ دے رہا ہے۔‘
پاکستان نے تیل اور گیس کے شعبے میں ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری طلب کی ہے۔ پاکستان تیل اور گیس کی تلاش اور پیداوار کے لیے اچھی رقم کی بھی پیش کش کر رہا ہے۔
’دونوں ملکوں کی حکومتیں منصوبے کو حتمی شکل دے رہی ہیں جس کے لیے کئی ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔‘
الزابی نے یہ بھی کہا کہ مبادلہ پیٹرولیم کے چیف ایکزیکٹیو افسر مسابح الکابی کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات کے ایک وفد نے کچھ ماہ قبل پاکستان کا دورہ کیا تھا اور انہوں نے پاکستان کے وزیر پیٹرولیم سے ملاقات کی تھی۔
الزابی کا کہنا تھا، ’انہوں نے اس منصوبے کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی۔ ہم اسے جلد لانچ کریں گے۔‘
-
ریفائنری ہوتی کیا ہے؟
آئل ریفائنری میں خام تیل کو صاف کرکے پٹرولیم مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔ جیسے پٹرول، ڈیزل اور ہائی اوکٹین۔ تیاری کے عمل کے بعد طلب کے حساب سے ریفائنری سے پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی ہوتی ہے۔
-
پاکستان میں اس وقت کتنی آئل ریفائنریز ہیں؟
تبصرے بند ہیں.