الحمرا میں تین روزہ ڈرامہ ’’جال‘‘7اکتوبر سے پیش کیا جائیگا

لاہور آرٹس کونسل الحمراء نامور ڈرامہ نگار اگتھا کرسٹی کے ناول سے ماخوذ ڈرامہ’’جال ‘‘ 7 تا 9 اکتوبر شام 6:30 بجے الحمراء ہال نمبر 2میں پیش کر رہا ہے جوتھیٹر دیکھنے والے شائقین کیلئے بے حد دلچسپی کا حامل ہوگا۔

 ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ ٖڈرامہ ’’جال ‘‘قدیم تھیٹر کی اعلی اقدار کی تجدید نو کی کاوش ہے۔ الحمرا عوام کیلئے باقاعدہ معاشرتی فلاحی ڈرامے پیش کر رہا ہے۔ جنہیں عوامی پذیرائی مل رہی ہے۔ڈرامہ میں سرفراز انصاری ،زوہیب حیدر ، ظہیر تاج ، زویا قاضی، عیشا شکیل ، حسن رضا، گلشن مجید، سلطان ،امن چوہدری اور عمران ارمانی اپنے فن کے جوہر دیکھائیں گے۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.