درجنوں پاکستانی اداکارائیں امریکہ روانہ

پاکستانی ڈراموں کی دھوم تو سرحد پار بھی مچی ہے تاہم اب فلم انڈسٹری نے بھی آہستہ آہستہ ترقی کی منازل طے کرنا شروع کر دی ہیں اور کئی اچھی اچھی فلمیں بھی ریلیز ہوئی ہیں جنہوں نے بڑے پیمانے پر پاکستان میں بزنس کیا اور گزشتہ ریکارڈ بھی توڑے ۔

اداکار اور اداکارائیں اکثر اکثر چھٹیاں گزارنے کیلئے بیرون ملک سفر کرتے ہیں اور وہاں سے اپنے مداحوں کیلئے خوبصورت تصاویر بھی جاری کرتے ہیں ، آج کل سوشل میڈیا پر پاکستان کے کئی معر وف ستاروں کی امریکہ سے تصاویریں گردش کر رہی ہیں تو اہم بات یہ ہے کہ وہ کوئی چھٹی منانے نہیں بلکہ ” ہم ایوارڈز “ کی تقریب کیلئے امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں اکھٹے ہو رہے ہیں اور وہاں پہنچنے کے بعد اپنی تصاویر جارہی کر رہے ہیں ۔

ساتویں ہم ایوارڈز 2019 آج ہیوسٹن میں منعقد ہونے جارہے ہیں جہاں ڈراموں اور فلموں میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کے دل جیتنے والے اداکاروں اور اداکاراﺅں کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا جو کہ ان کی کارکردگی پر ایک طرح کی شاباشی ہو گی ۔ اس موقع پر شائقین کو لبھانے کیلئے سٹارز پاکستانی معروف گانوں پر قص کا مظاہرہ کریں گے اور ساتھ ہی ہلکا پھلکا مذاق بھی چلے گا ۔اس ایوارڈ کی تقریب کو ” کشمیر سیونتھ ہم ایوارڈ ز “ کا نام دیا گیاہے جو کہ کشمیر کوکنگ آئل ، بناسپتی گھی اور سنگر پاکستان کے تعاون سے پیش کیے جارہے ہیں ۔

یاسر حسین، احمد علی بٹ، عاصم اظہر، یمنہ زیدی، ہانیہ عامر، علی رحمٰن خان، عدنان صدیقی، اقرا عزیز، مہوش حیات، احسن خان، منیب بٹ، شہزاد شیخ، کبریٰ خان، ماورا حسین، عائشہ عمر، عروہ حسین اور صنم جنگ جیسی بڑی بڑی شخصیات اس وقت ہم ایوارڈز کے لیے امریکا میں موجود ہیں۔

اوپر دی گئی تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پاکستان کے معروف اداکار احمد علی بٹ اپنے دیگردوستوں کے ساتھ سیلفی بنا رہے ہیں جن میں مہوش حیات، عائشہ خان اور عروہ حسین شامل ہیں۔

مندرجہ بالا تصویر میں اداکار و ماڈل یاسر حسین نے ہیوسٹن پہنچنے پر  اقرا ء عزیز کے ہمراہ سیلفی بنائی اور ان کے ساتھ اداکار عدنان صدیقی بھی پوز بنائے کھڑے ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.