پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے بلندیوں کی جانب تیزی کیساتھ گامزن رہی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے بلندیوں کی جانب تیزی کیساتھ گامزن رہی ،کئی ہفتوں کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں پانچوں دن تیزی کا رجحان غالب رہاجس کی وجہ سے کے ایس ای100انڈیکس900پوائنٹس بڑھ گیا اور انڈیکس33ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا ۔ کاروباری تیزی کے سبب 144ارب روپے کے اضافے سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 65کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔گو کہ گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں پہلے دن انڈیکس صرف8پوائنٹس بڑھا جس کی وجہ لسٹڈ کمپنیوں کی سہ ماہی کے اختتام کی وجہ سے حسابات میں مصروفیت اور بیشتر شعبوں کی مارکیٹ میں عدم دلسپی بتائی جاتی ہے مگر اسکے بعد آنیوالے دنوں میں مسلسل تیزی کے رجحان نے انڈیکس کو بلند سطح پر پہنچا دیا،سیمنٹ سیکٹر سمیت شعبہ جاتی بنیادوں پر خریداری سرگرمیوں ۔

تاجروںو صنعتکاروں کی آرمی چیف سے ملاقات کے بعدریفنڈز،ٹیکسیئیشن و دیگر مسائل حل ہونے کی امید ،پاکستان کی میزبانی میں امریکہ طالبات مذاکرات اور9ڈچ کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی اطلاعات سے مارکیٹ میں تیزی کے اثرات دیکھے گئے ۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 962.51پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 32070.81پوائنٹس سے بڑھ کر33033.32پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 494.95پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس14998.07پوائنٹس سے بڑھ کر15493.02پوائنٹس ہو گیاجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 23430.12پوائنٹس سے بڑھ کر23972.47پوائنٹس پر جا پہنچا ۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب 44ارب58کروڑ32لاکھ40ہزار586روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 64کھرب9ارب40کروڑ37لاکھ 55ہزار167روپے سے بڑھ کر65کھرب53ارب98کروڑ69لاکھ95ہزار753روپے ہو گیا ۔گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس33053.79پوائنٹس کی بلند سطح پر دیکھا گیا تھا تاہم کاروباری اتار چڑھائو کے باعث پہلے دن انڈیکس31930.16پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ9ارب روپے مالیت کی32کروڑ42لاکھ60ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم4ارب روپے مالیت کی16کروڑ60لاکھ47ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر1869کمپنیو ں کا کاروبا ر ہوا جس میں سے 1204کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،583میں کمی اور82کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کارروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ ،بینک آف پنجاب ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،میپل لیف ،پاک انٹر نیشنل بلک ،پاک الیکٹرون ،سوئی سدرن گیس کمپنی ،فوجی سیمنٹ،ڈی جی کے سیمنٹ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،دوست اسٹیل لمیٹڈ ،ایگری ٹیک لمیٹڈ ،سوئی نادرن گیس ،لوٹے کیمیکل ،بینک آف پنجاب ،ڈی جی کے سیمنٹ ،پاور سیمنٹ ،صدیق سنز ٹن ،ڈیسکون آکس چیم اورانٹر نیشنل اسٹیل لمیٹڈ سر فہرست رہے ۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.