قندیل بلوچ قتل کیس : انٹر پول کی کارروائی، مفرور اشتہاری ملزم گرفتار

ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، مفرور اور اشتہاری ملزم عارف کو انٹر پول کے زریعے گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس زرائع کے مطابق مقتولہ کے بھائی ملزم عارف کو پولیس تھانہ مظفر آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے سعودی عرب میں مقیم ملزم عارف کو اشتہاری قرار دیا تھا۔ ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں بھی ملزم عارف کے جرم کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم عارف کے حوالے سے علیحدہ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔یاد رہے کہ کیس کے مر کزی ملزم وسیمکو عمر قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ عارف کو بیرون ملک ہونے کے باعث اشتہاری قرار دیا گیا تھا جسے گزشتہ روز گرفتار کر کے ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.