برطانوی گلوکار ایڈ شیرن دنیا کے امیر ترین اسٹار بن گئے
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ گلوکار ایڈ شیرن تاریخ کے مہنگے ترین گلوکاروں میں سے ایک بن گئے ہیں۔ گزشتہ برس انہوں نے خود کو ہی 17 اعشاریہ 1 ملین کا معاوضہ ادا کیا کیونکہ ان کی ایک کمپنی نے 32 اعشاریہ 6 ملین پاﺅنڈ کا منافع کمایا تھا۔
برطانوی اخبار دی سن کے مطابق گزشتہ 2 برس کے دوران ایڈ شیرن نے خوب پیسہ کمایا ، انہوں نے ڈیوائڈ ٹور کیا جس سے انہیں 607 ملین پاﺅنڈ (74 کروڑ 71 لاکھ ڈالر)کی آمدنی ہوئی، اس کے علاوہ انہوں نے ایڈ شیرن لمیٹڈ سے 19 اعشاریہ 26 ملین پاﺅنڈ الگ سے کمائے۔
اس وقت ایڈ شیرن نے 22 فارم ہاﺅسز، مینشنز ، مکانات اور فلیٹس خرید رکھے ہیں جن کی مجموعی مالیت 47 ملین پاﺅنڈز بنتی ہے۔
برطانوی گلوکار اپنی اہلیہ چیری سی بورن کے ساتھ آبائی علاقے میں مقیم ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے لندن میں اپنے مینشن کے سامنے والے 2 مکانات 19 اعشاریہ 8 ملین پاﺅنڈ میں خرید لیے ہیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.