برطانیہ : میئر کا انتخاب، 2پاکستانی نژاد خواتین آمنے سامنے آگئیں
لیبر پارٹی کی شیڈو وزیر ناز شاہ نے میئر کی متوقع امیدوار سلمی یعقوب پر الزام عائد کیا کہ وہ اس عہدے کیلئے موزوں نہیں ہیں، کیونکہ انھوں نے 2017 کے عام انتخابات کے دوران ان کے خلاف نفرت اوربرادری ازم کی بنیاد پر مہم چلائی تھی۔لیبر پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کے نام ایک خط میں ناز شاہ نے مطالبہ کیا کہ سلمی یعقوب کو ویسٹ مڈلینڈز سے میئر کے امیدوار کے طورپر کھڑا ہونے کی اجازت نہ دی جائے، کیونکہ انھوں نے 2 سال قبل بریڈفورڈ ویسٹ میں عام انتخابات کے دوران ان کے خلافمہم چلائی تھی۔ادھربرمنگھم سے سابق کونسلر جارج گیلووے کی کالعدم ریسپیکٹ پارٹی کی رہنما سلمی یعقوب نے ناز شاہ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ناز شاہ نے بریڈفورڈ ویسٹ سے ریسپیکٹ پارٹی کی امیدوار کے طورپر کھڑے ہونے پر ان کی جانب سے کی گئی معذرت قبول نہیں کی۔ناز شاہ کا خیال ہے کہ لیبر پارٹی کی این ای سی کو ویسٹ مڈ لینڈز سے کنزرویٹو پارٹی کے میئر اینڈی سٹریٹ کی جگہ لینے کیلئے لیبر پارٹی کے امیدوار کی دوڑ میں رکن پارلیمنٹ اور یونین لیڈر لیم بائرن کے مقابلے میں سلمی یعقوب کو انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.