چینی کمپنی نے انسانی ہاتھ کی رگوں پر بنیاد پر نیا شناختی نظام تیار کر لیا
انسانی شناخت کی ٹیکنالوجی پر کام کرنے والی کمپنیاں زیادہ تر انسانی چہرے سے شناخت پر کام کر رہی ہے لیکن ایک چینی سٹارٹ اپ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے انسانی ہاتھ کی رگوں کی بنیاد پر ایک شناختی نظام تیار کیا ہے جو رگوں کے باریک ترین خواص کی بنیاد پر درست ترین شناخت کرتا ہے۔
اس نظام کو MELUX, AirWave نے تیار کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ نظام انسانی چہرے سے شناخت کی نسبت 10 لاکھ گنا زیادہ درستی سے شناخت کرتا ہے۔چہرے سے شناخت کے نظام میں مصنوعی ذہانت سے سے چہرے کے 80 سے 280 خواص کا تجزیہ کیا جاتا ہے لیکن چینی کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کا بنایا ہوا نظام 0.3 سیکنڈ میں انسانی ہتھیلی کے 10 لاکھ خواص کا تجزیہ کر لیتا ہے۔ مجازی طور پر انسانی ہاتھ کی رگوں سے شناخت کے نظام کو دھوکہ دینا ناممکن ہے۔
ائیر ویو کی مکمل ہاتھ کی رگوں کو سکین کرنے کی ٹیکنالوجی مصنوعی ذہانت سے ہتھیلی کے ایک ملین سے زیادہ پوائنٹس کو سکین کرتی ہے۔اس نظام میں صارف چلتے پھرتے یعنی حرکت کرتے ہوئے بھی اپنی ہتھیلی کو سکین کرے گا تو اسے درست نتائج ہی ملیں گے۔
اس وقت چین میں لوگ زیادہ تر چہرے سے شناخت، کیو آر کوڈ اور پاس ورڈ سے موبائل پے منٹس کی تصدیق کرتے ہیں۔چینی کمپنی MELUX کا خیال ہے کہ موجودہ نظام میں بہت سے خلا ہیں یا یہ بوڑھے لوگوں کے لیے کافی مشکل ہیں۔ اس میں پرائیویسی کے بھی کافی خدشات ہیں۔ اس لیے ائیر ویو کو متبادل اور بہتر تصدیقی نظام کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ائیر ویو ٹیکنالوجی کو 2018 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ پچھلے ایک سال میں یہ چین میں کافی مقبول ہوئی ہے۔ اسے جنوبی چین کے صوبے گوانگڈونگ کے بہت سے کیفے ٹیریا اور حکومتی دفاتر میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ MELUX اس وقت مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں سے بھی اس سسٹم کی تنصیب کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.