سعودی مملکت آنے والے غیر مُلکی سیاحوں کے لیے خوش خبری

سیاحوں کے لیے میڈیکل انشورنس کی حد ایک لاکھ ریال تک بڑھا دی گئی

سعودی عرب کی جانب سے گزشتہ ماہ ستمبر کے دوران آن لائن سیاحتی ویزوں کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد اب تک ہزاروں سیاح مملکت آ چکے ہیں۔ سعودی حکومت کی جانب سے سیاحوں کے لیے ایک اور شاندار اعلان کیا گیا ہے۔ سعودی ہیلتھ انشورنس کونسل کے مطابق مملکت آنے والے سیاحوں کے لیے میڈیکل انشورنس کی مد میں کوریج کی حد بڑھا کر ایک لاکھ ریال مقرر کر دی گئی ہے۔سیاحوں سے میڈیکل انشورنس فیس کی مد میں صرف 140 ریال وصول کیے جا رہے ہیں جو ویزہ فیس کے ساتھ جمع کرانا لازمی ہیں۔ سیاحوں کے لیے میڈیکل انشورنس کی سہولت مملکت کے تمام شہروں میں کارآمد ہو گی۔اس حوالے سے ہیلتھ انشورنس کونسل کے ترجمان یاسر المعارک نے ایک سعودی روزنامے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میڈیکل انشورنس پالیسی کے حصول کے بعد مملکت آئے سیاحوں کو میڈیکل سہولتوں کی مد میں کسی قسم کی اضافی ادائیگی نہیں کرنا پڑے گی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.