ٹک ٹاک کی بندش ،عدالت میں بڑا قدم اٹھا لیا گیا

لاہور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک کی بندش کے لیے دائر درخواست کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزارنے موقف اپنایا کہ ٹک ٹاک موبائل ایپ نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے۔ ٹک ٹاک سے وقت اور پیسے کاضیاع ہوتا ہے اور فحاشی عام ہو رہی ہے۔ ٹک ٹاک سے بلیک میلنگ اور ہراسگی کا عنصر بھی پروان چڑھ رہا ہے۔عدالت مرکزی کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے اورپی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر پابندیعائد کرنے کا حکم دے ۔درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ عدالت پیمرا کو ٹک ٹاک ویڈیو نشر کرنے سے روکے اور کیس کے حتمی فیصلے تک ٹک ٹاک بند کرنے کا حکم دیا جائے۔‎

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.