جویریہ سعود نے اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا
اداکارہ جویریہ سعود نے جویریہ سعود کے نام سے اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کا بیٹا ابراہیم جب پانچ سال کا تھا تووہ انہیں کہتا تھاکہ وہ یو ٹیوب چینل بنائیں اور اب ان کا بیٹا آٹھ سال کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینل بنانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ کئی افراد ان کی ذاتی معلومات حاصل کر کے ان کے نام سے جعلی خبریں پھیلا دیتے ہیں، اس لیے پھر انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی روزمرہ کی روٹین اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کریں گی، انہوں نے کہا کہ چینل پر وہ میک اپ کرنا اور کھانا پکانے کے متعلق بھی بتائیں گی۔
تبصرے بند ہیں.