وزیراعظم سے قطری سرمایہ کار شیخ علی بن عبداللّٰہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے سی ای او انٹرنیشنل اسلامک بینک شیخ علی بن عبداللّٰہ نے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں شیخ علی بن عبداللّٰہ نے وزیراعظم کو پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے دوران ملاقات کہا کہ پاکستان، قطر کے ساتھ مضبوط برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کے تعلقات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

شیخ علی بن عبداللّٰہ نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ پاک قطر تکافل کی پاکستان میں 70 سے زائد شاخیں ہیں۔

سی ای او انٹرنیشنل اسلامک بینک نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ کے شعبے می ںسرمایہ کاری کے لیے دلچسپی رکھتے ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.