چین میں بین الاقوامی جنرل ایوی ایشن کنونشن کا آغاز

چین میں بین الاقوامی جنرل ایوی ایشن کنونشن کا ایئر شو کے ساتھ شاندار آغاز کیا گیا جس میں ہوا بازی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہر پائلٹس نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

چین کے صوبے  Shaanxi کے شہر Xi’an میں شروع ہونے والی پانچ روزہ انٹرنیشنل جنرل ایوی ایشن کنونشن کے دوران منعقد کیے گئے ایئر شو کے پہلے روز چین سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی ایکروبیٹکس ٹیموں نے حصہ لیا اور جہاز اُڑاتے ہوئے ایسے حیرت انگیز کرتب دکھائے کہ شائقین بھی تعریف کیے بنا رہ نہ سکے۔

واضح رہے Xi’an میں منعقد ہونے والی یہ ایوی ایشن نمائش پانچ روز تک جاری رہے گی جس میں سیکڑوں جدید طیارے نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.