سپر ماڈل بیلاحدید دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار
’گولڈن ریشیو ‘ میجرمنٹس(measurements) کے مطابق امریکی سپر ماڈل ’بیلا حدید‘ دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار پائی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گریک میتھ میٹکس کا ماننا ہے کہ23 سالہ امریکی سپر ماڈل بیلا حدید کا چہرہ 94.35 فیصد پرفیکٹ ہے، اس لحاظ سے وہ دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار پائی ہیں۔
سائنسدانوں نے ’گولڈن ریشیو آف بیوٹی فی اسٹینڈرٹس‘ کے مطابق دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون سپر ماڈل بیلا حدید کے چہرے کو پایا ہے جو اسٹینڈرٹس کے سب سے قریب پائی گئی ہیں۔
ان کی آنکھیں، بھنویں، ناک، ہونٹ، ٹھوڑی، جبڑا اور چہرے کے دیگر خدوخال 94.35 فیصد تک خوبصورتی کے ’گولڈن ریشو آف بیوٹی‘ پر پورا اُترتے ہیں۔

دنیا کی 10 خوبصورت ترین خواتین کی فہرست میں امریکی گلوکارہ بیونسے دوسرے نمبر پر آتی ہیں جن کا چہرہ 92.44 فیصد پرفیکٹ ہے۔

امریکی اداکارہ امبر ہیرڈ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں جن کا چہرہ ’گولڈن ریشو آف بیوٹی‘پر 91.85 فیصد اُترتا ہے۔


اس کے علاوہ چوتھے نمبر پر اریانا گرینڈ، پانچویں پر ٹیلر سوئفٹ، چھٹے پر ماڈل کیٹ موس، ساتویں پر اسکارلٹ جانسن، آٹھویں پر نٹیلی، نویں پر کیٹی پیری جبکہ دسویں نمبر پر ماڈل کیرا موجود ہیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.