کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایفل ٹاور پر مظاہرہ

فرانس کے درالحکومت پیرس کے اہم مقام ایفل ٹاور کے سامنے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے جے کے ایل ایف کےصدر ملک مشتاق پاشا اور آزاد جموں کشمیر فورم کےصدر مرزا آصف جرال نعیم چوہدری کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین بارش کے باوجود گھنٹوں بھارت، مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی کے اظہار کے علاوہ بھارتی افواج کے مقبوضہ کشمیر مظالم اور بربریت کا نشانہ بننے والوں کی تصاویر آویزاں تھیں۔

بعد ازں ریلی میں شامل رہنماؤں اور دیگر نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.