آئی ایم ایف کا مشن اتوار کو پاکستان پہنچے گا، ذرائع وزارت خزانہ

وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کا مشن اتوار کو پاکستان پہنچے گا جو پاکستان کی کارکرگی کا جائزہ لے گا اور مذاکرات کے بعد پاکستان کو قرض کی دوسری قسط فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کا پروگرام سے متعلق پہلا جائزہ رواں ماہ کے اختتام سے شروع ہوگا، آئی ایم ایف مشن دورے کا آغاز 28 اکتوبر سے ہوگا جس کی سربراہی ارینستوراماریزیگو کریں گے۔

وفد قرض پروگرام کے تحت پہلے جائزے کےلیے پاکستان آئے گا وفد کی مشیر برائے خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر سے ملاقاتیں ہوں گی جس میں تاجروں کےلیے فکسڈ ٹیکس اسکیم پر بات چیت کا بھی امکان ہے۔

کچھ روز قبل ڈائریکٹرمڈل ایسٹ اورسینٹرل ایشیاڈپارٹمنٹ آئی ایم ایف جہاد اظہور نے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اصلاحاتی پلان آئی ایم ایف کی مدد سے جاری ہے، آئی ایم ایف وفد اسلام آباد میں معاشی معاملات کا جائزہ لے گا۔

ڈائریکٹرمڈل ایسٹ اورسینٹرل ایشیاڈپارٹمنٹ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ میکرواکنامک استحکام کےلیےاسٹیٹ بینک جبکہ مالیاتی معاملات پر وزارت خزانہ نےمتعدداقدامات کیےہیں۔

جہاد اظہور کا مزید کہنا تھا کہ معاشی اصلاحاتی پروگرام شرح نمومیں اضافےکاباعث بنےگا۔

خیال رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے وفد نے گزشتہ ماہ مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ سے ملاقات کی تھی۔ آئی ایم ایف وفد کی قیادت ڈائریکٹر مڈل ایسٹ جہاد اظہور کر رہے تھے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.