نیا کاروبار شروع کرنے کی درجہ بندی میں پاکستان 130سے 72 نمبر پر آ گیا

پنجاب آئی ٹی بورڈ کی جانب سے محکمہ صنعت کیلئے جنوری 2018 میں وضع کردہ بزنس رجسٹریشن پورٹل نے پاکستان کو کاروبار میں آسانی کی عالمی درجہ بندی میں 28درجے اوپر لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے،نیا کاروبار شروع کرنے کی درجہ بندی میں پاکستان 130سے 72 نمبر پر آ گیا۔

 یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور نے ایک جائزہ اجلاس میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کی گلوبل ڈوئنگ بزنس کی حالیہ درجہ بندی کے مطابق پاکستان 136ویں پوزیشن سے 108ویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ نیا کاروبار شروع کرنے میں پاکستان 58پوائنٹس کی بہتری کیساتھ 130سے 72ویں نمبر پر آ گیا ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ورلڈ بینک رپورٹ کیمطابق پاکستان نے چھ کاروباری شعبوں میں بہت زیادہ آسانیاں پیدا کیں جن میں نئے کاروبار کا آغاز‘تعمیراتی اجازت نامے‘ٹیکسوں کی ادائیگی‘بجلی کنکشن کے حصول‘پراپرٹی رجسٹریشن اور سرحد پار تجارت شامل ہیں جبکہ پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ آن لائن ادائیگی کے پلیٹ فارمز اور ون ونڈو آپریشن نظام کے ذریعے کاروبار شروع کرنا پہلے سے زیادہ آسان ہو چکا ہے۔

دوسری طرف عثمان ڈار نے بھی اس نئی درجہ بندی پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہپہلی مرتبہ ورلڈبینک کی ایز آف ڈوئنگ بزنس رپورٹ کے مطابق پاکستان کی رینکنگ میں ایک سال کے دوران 28 درجے بہتری آئی ہے،190 ممالک کی فہرست میں پاکستان 136 ویں سے 108ویں نمبر پر آگیا ہے، پاکستان اس وقت تیزی سے اصلاحات کرنے والے ٹاپ ٹین ممالک میں چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.