دنیا کا پہلا 5G شہر جہاں رہنے والے صرف ایک سیکنڈ میں پوری فلم ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں

چین میں 5جی انٹرنیٹ کئی ماہ پہلے متعارف کروایا جا چکا ہے اور اب وہاں ملک کا پہلا 5جی سمارٹ ٹاﺅن بھی قائم کر دیا گیا ہے جہاں کے رہائشی اس تیزترین رفتار کے انٹرنیٹ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور صرف ایک سیکنڈ میں پوری فلم ڈاﺅن لوڈ کر سکتے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق یہ فائیو جی سمارٹ ٹاﺅن چینی صوبے ژی جیانگ کے شہر ووژین کو بنایا گیا ہے۔ یہ چین کا پہلا شہر ہے جہاں پورے کے پورے شہر میں فائیو جی سروس مہیا کی گئی ہے۔

یہ شہر 27مربع میل کے رقبے پر محیط ہے جس کے ہر ایک کونے میں فائیو جی سروس مہیا کی گئی ہے اور پورے شہر میں فائیو جی انٹرنیٹ کی سپیڈ 1.7جی بی فی سیکنڈ آ رہی ہے۔ شہر میں فائیو جی کے 140ٹرانسمیٹرلگائے گئے ہیں۔شہر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ شہر سے گزرنے والی نہر کی جھاڑیاں وغیرہ صاف کرنے کے لیے 2فائیو جی سپورٹڈ روبوٹ کشتیاں بھی استعمال کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ چین میں فائیو جی سمارٹ شاپنگ مال اور فائیو جی سمارٹ ٹرین سٹیشن پہلے ہی متعارف کروائے جا چکے ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.