ہواوے نے 2019 میں 200 ملین سمارٹ فونز فروخت کیے
امریکی پابندیوں کی وجہ سے 2019 ہواوے کے لیے ایک مشکل سال رہا۔ابھی بھی کمپنی کا مستقبل غیر یقینی ہے۔ لیکن کمپنی نے اپنی مالیاتی رپورٹوں میں اچھی خبریں سنائی ہیں۔ ہواوے کا کہنا ہے کہ ہے وہ 2019 کے آغاز سے لے کر اب تک 200 ملین سمارٹ فونز فروخت کر چکے ہیں۔یہ متاثر کن سنگ میل امریکی اور چینی تجارتی جنگ کے باوجود 2018 کے مقابلے میں 64 دن پہلے طے کر لیا گیا
چینی کمپنی نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ مارچ میں پیش کی گئی پی 30 لائن اپ اورپچھلے سال پیش کی گئی میٹ 20 سیریز نے فروخت میں اپنے پیش رو کو بھی پیچھے چھوڑ دیاتھا۔200 ملین سمارٹ فونز فروخت ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہواوے چینی مارکیٹ میں سب سے زیادہ سمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی ہے۔ اس بار تو چینی صارفین نے امریکی مخالفت میں حب وطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہواوے کے سمارٹ فونز زیادہ سے زیادہ خریدے ہیں۔تاہم کمپنی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ وہ کمپنی کی سالانہ آمدن میں 10 فیصد کمی کے لیے تیار ہیں۔ ہواوے میٹ 30 لائن اپ کو ستمبر 2019 میں لانچ کیا گیا تھا لیکن اسے ابھی تک عالمی مارکیٹ میں لانچ نہیں کیا جا سکا۔جلد ہی اسے دوسرے ممالک میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.