آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا،وفد دو ہفتہ پاکستان میں قیام کریگا

آئی ایم ایف کا سٹاف لیول جائزہ مشن ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر پیش رفت چیک کریگا، وفد کی سربراہی ارینستو رامریز ریگو کرینگے

آئی ایم ایف کا سٹاف لیول جائزہ مشن ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر پیش رفت چیک کریگا، وفد کی سربراہی ارینستو رامریز ریگو کرینگے۔ارینستو رامریز ریگو کی سربراہی میں ایک وفد 16 سے 20 ستمبر تک پاکستان کا دورہ کرچکا ہے،آئی ایم ایف کا وفد رواں دورہ میں پاکستان میں تخفیف غربت کیلئے حکومت کا اقدامات اور اخراجات کا جائزہ لے گا۔ذرائع نے بتایاکہ حکومت بی آئی ایس پی، میڈیکل انشورنش سمیت پناہ گاہوں پر بریفنگ دیگی،سوشل سیکڑ میں رفاہی کاموں کے اخراجات پر ڈاکڑ ثانیہ نشتر آئی ایم ایف کو بریف کریں گی۔ آئی ایم ایف سٹاف لیول وفد نجکاری کیلئے دی گئی ہدایات پرعملدرآمد پر بھی پیش رفت حاصل کریگا۔

ذرائع نے بتایاکہ آئی ایم ایف نے اس سال دسمبر تک ایل این جی پر قائم دو پاور پلانٹس کی نجکاری کا ہدف دیا ہے ،حکومتی اخراجات کم کرنے، وصولیاں بڑھانے جیسے اقدامات پر عملدرآمد کی رفتار پر بریفنگ دی جائے گی، جائزہ مشن پاکستان کی معیشت کے مختلف اعشارئیوں کا تجزیہ کریگا۔

ذرائع کے مطابق جائزہ مشن اسٹیٹ بینک، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور دیگر مالیاتی محکموں سے بات چیت کریگا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد توانائی سیکڑ کے گردشی قرضہ پر اثرات کو بھی دیکھے گا۔ ذرائع نے بتایاکہ جائزہ مشن پاکستان کیلئے قرضے کی اگلی قسط جاری کرنے کی بھی منظوری دیگا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.