ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلیے7کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

 ایشیائی ترقیاتی بینک (اےڈی بی)نےپاکستان کےلیے7کروڑ50لاکھ ڈالرقرض کی منظوری دے دی۔ قرض کی رقم سیکنڈری تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے دی جائے گی.

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اےڈی بی کی جانب سےپاکستان میں تعلیم کےلیےپروگرام منظور کرلیا گیا ہے۔

تعلیمی پروگرام کے تحت پاکستان کو 7کروڑ50لاکھ ڈالرقرض کی منظوری دے دی گئی ہے، یہ رقم سندھ اورپنجاب میں ثانوی تعلیم کی سہولتوں کےلیےاستعمال ہو گی۔

اس سے قبل ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے سماجی بہبود کے پروگرام کیلئے اضافی 20 کروڑ ڈالرفراہم کرنے کی منظوری دی تھی۔

20کروڑ ڈالرکی اضافی فنڈنگ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے لئے منظور کی گئی تھی۔

اے ڈی بی کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی ایشیا کا سب سے بڑا سماجی بہبودکا پروگرام ہے، اس پروگرام سےپچاس لاکھ افراد مستفید ہوتےہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.