ایفل ٹاور کے سامنے انٹرنیشنل پیس فورم کا انعقاد

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے اہم مقام ایفل ٹاور کے سامنے انٹرنیشنل پیس فورم کا انعقاد ہوا۔

فرانس کے صدر زاہد اقبال ہاشمی کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور قبضے کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا۔

پاکستانی کشمیری کمیونٹی کے مشتاق جرال ، مشتاق پاشا ، صفدر ہاشمی ، چوہدری افضال خونن ، محمد رزاق ڈھل بنگش، عابد ملک ،چوہدری طاہر رزاق ،راجہ گرامت ، ابوبکر گوندل ، منور جٹ اور عمران رشید نے شدید بارش کے باوجود گھنٹوں بھارت کے مظالم بربریت کے متعلق فرانسیسی اور سیاحوں کو آگاہی اور کشمیر کی آواز ان تک پہنچائی ۔

مظاہرین بھارتی مظالم کی تصاویر کے علاوہ کشمیری پرچم اٹھائے ہوئے تھے، ان کے شدید نعروں سے ایفل ٹاور کی فضا مودی دہشت گرد، نکل جا کشمیر سے نکل جا کے نعروں سے گونجتی رہی ۔

کشمیری راہنما زاہد ہاشمی اور دیگر کا کہنا تھا کہ بھارت کا اصلی چہرہ دکھانے اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی اور یہ مسئلہ جس نہج پر پہنچ چکا بھارت کو کشمیر سے نکلنا پڑے گا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.