ایئر پورٹ پر تعینات روبوٹ توجہ کا مرکز

دور جدید میں روبوٹس کا استعمال کئی شعبوں میں بے حد عام ہوگیا ہے اور انسانوں کے بہت سے کام انہوں نے اپنے سر لے لئے ہیں۔

جنوبی کوریا کے شہر انچیون کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انسان دوست روبوٹ متعارف کیا گیا ہے جو نہ صرف ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں کو خوش آمدید کہتا ہے بلکہ ایئر پورٹ سے متعلق ضروری معلومات کے علاوہ مسافروں کی رہنمائی بھی کرتا ہے۔

یہ روبوٹ مسافروں کو راستہ بھی بتاتا ہے اور مختلف زبانیں بولنے کی صلاحیت رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کی سلفیاں بھی بناتا ہے۔

یوں باتیں کرتا کسٹمرز سروسز دیتا روبوٹ بچوں سمیت بڑوں کی بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.