ایرانی موسیقار کیہان کلہورکو وومکس فیسٹیول میں بہترین موسیقار کا ایوارڈ حاصل

ایرانی موسیقار کیہان کلہور کوفن لینڈ میں منعقدہ 19ویں عالمی وومکس ایوارڈ میں بہترین موسیقار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق کلہور 1963 میں تہران کے ایک کرد گھرانے میںپیدا ہوئیاور سات سال کی عمر سے ہی موسیقی کی تعلیم حاصل کرنا شروع کی،کلاسیکی فارسی موسیقی کے علاوہ انہوں نے ایران میں کرد اور ترکی کے میوزک پر بھی کام کیا ،کلہور ایران کے روایتی آلہ موسیقی قمانچہ کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیہان کلہور نے بتایا کہ یہ ایوارڈ میرے وطن ایران کی بھرپور ثقافت اور فارسی فن موسیقی کا اعتراف ہے، جب دنیا بھر میں نفرت تفرقہ بازی ، سرحدوں پر عدم رواداری کی قوتیں پیدا ہوتی ہیں تو موسیقی ہی ہمیں اکٹھا کرتی ہے اور ہمیںمشترکہ انسانیت کی یاد دلاتی ہے،دنیا کے شہری کی حیثیت سے میں ان فنکاروں کے ساتھ کھڑا ہوں جن کی موسیقی اتحاد کو فروغ دیتی ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.