برآمدات کے فروغ کیلئے سنگل کنٹری نمائشوں کا انعقاد کیا جائے، تاجر رہنماء اسلم طاہر
پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اسلم طاہر نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ برآمدات کے فروغ کیلئے سنگل کنٹری نمائشوں کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایسوسی ایشن کے سرکلز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف ،ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین شیخ عامر خالد ،سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک ،سینئر ممبر ریاض احمد،سعید خان، محمد ، اکبرملک ، میجر (ر)اختر نذیر سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔اجلاس میں مختلف ممالک میں منعقدہ بین الاقوامی نمائشوں کے شیڈول پر غور کیا گیا اور حکومت سے اپیل کی گئی کہ نمائشوں میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے سبسڈی میں اضافہ کیا جائے ۔چیئرمین ایسوسی ایشن اسلم طاہر نے کہا کہ پاکستان کو مختلف ممالک کی مارکیٹوں تک رسائی کیلئے عالمی نمائشوں میں شرکت کرنی چاہیے،ہاتھ سے بنے قالینوں کے برآمد کنندگان کو انتہائی چیلنجز کا سامنا ہے جس کیلئے انہیں سہولیات اور مراعات دی جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں لاہور میں منعقد ہ کارپٹ کی عالمی نمائش میں شرکت کرنے والے غیر ملکی خریداروں سے رابطے جاری ہیں ۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.