شاہ رخ کا نام برج خلیفہ پر روشن

بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کا نام ہمیشہ کامیابی کے برج پر رہتا ہی ہے تاہم ان کے پرستار نے ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کا نام دبئی کے برج خلیفہ پر بھی روشن کر دیا۔

کنگ خان کو 54 ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر سے مبارک باد دی جا رہی ہے جس کے لیے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

سالگرہ کے موقع پر شاہ رخ خان کو دبئی میں اس طریقے سے خراجِ تحسین پیش کیا گیا جس سے پہلے کسی بھی ملک کو اس کے اہم ترین دن کے موقع پر خراجِ تحسین پیش کیا جاتا رہا ہے۔

شاہ رخ خان کا نام متحدہ عرب امارات کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر لکھ کر انہیں ان کے 54 ویں جنم دن کی مبارک باد دی گئی۔

برج خلیفہ پر ’’بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو سالگرہ مبارک ہو‘‘ کے الفاظ روشن کیے گئے۔

ان مناظر کو مختلف ممالک سے آئے ہوئے سیاحوں سمیت اماراتی شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنے کیمروں میں محفوظ کیا جن کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.