ٹک ٹاک بنانے والی کمپنی کی نئی ایجاد
ٹک ٹاک ایپلی کیشن بنانے والی چینی کمپنی بائیٹ ڈانس نےاپنا پہلا اسمارٹ فون متعارف کروادیا ہے۔نئے اسمارٹ فون کو ‘ جیانگو پرو 3‘ ‘ کانام دیا گیا ہے اور یہ اسمارٹیسن برانڈ کے تحت لانچ کیا گیا ہے۔
چینی کمپنی کی جانب سے رواں برس مئی میں اس بات کا اظہار کیا گیا تھا کہ وہ ایک اسمارٹ فون متعارف کروانے کی خواہش رکھتی ہے اور جولائی میں اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ کمپنی سال کے آخر تک فون متعارف کرائے گی۔ جس پر عمل کرتے ہوئے چینی کمپنی نے اپنا پہلا فون متعارف کروادیا۔اس اسمارٹ فون کو ابتدائی طور پر چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
اس اسمارٹ ‘ نٹ پروتھری’ کو چینی زبان میں جیانگو پرو تھری فون کا نام دیا گیا ہے اور اس پہلےموبائل کو مختلف ورڑنز میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔48 میگا پکسل کیمرے سے لیس نٹ’ جیانگو پرو تھری فون میں 256 جی بی تک اسٹوریج کی صلاحیت موجود ہے۔’ اباکس’ کی رپورٹ کے مطابق صارفین لاک اسکرین کو حرکت دے کر ڈوئین یعنی ٹک ٹاک کا چینی ورڑن لانچ کرسکیں گے۔ اس طرح وہ کسی بھی ویڈیو میں ٹِک ٹوک ایفیکٹس اور فلٹرز کا اطلاق بھی کرسکیں گے۔ فون کو خصوصیات کے لحاظ سے دیکھا جائے تو جیانگو پرو 3 میں 6.39 انچ کا فل ایچ ڈی + ایمولیڈ ڈسپلے موجود ہے۔ یہ کوالکوم کے اسنیپ ڈریگن 855+ پروسیسر پر چلتا ہے اور اس میں 4،000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
تبصرے بند ہیں.