آئی ایم ایف کی اگلی قسط آئندہ ماہ جاری کئے جانے کا امکان
عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ستمبرتک تمام مقررہ اہداف حاصل کرلئےہیں، مہنگائی میں بھی کمی متوقع ہے ، آئندہ ماہ اگلی قسط جاری ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان پہلاجائزہ مکمل ہوگیا ہے اور آئی ایم ایف نے اعلامیہ جاری کردیا، جائزے کے اختتام پر آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان نے تمام اہداف حاصل کرلئے ہیں تاہم پاکستان کو سرکلر ڈیٹ پر خاص توجہ دینا ہوگی۔
آئی ایم ایف نے کہا ہے مشکل صورت حال کے باوجود پاکستان نے معاشی اصلاحات کے تمام اہداف کو پورا کیا، رہ جانے والی اصلاحات پر کام کیا جا رہا ہے، پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشت گروں کی مالی معاونت کے خلاف خاطرخواہ اقدامات کئےہیں، پاکستان کے بیرونی اکاونٹ میں بہتری آئی ہے، ٹیکس وصولیاں بڑھی ہیں۔
آئی ایم ایف نےمہنگائی میں اضافےکی شرح گیارہ اعشاریہ آٹھ فیصد رہنےکی پیشگوئی کی ہے جو کہ پہلے کی پیشگوئی سے کم ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے آئندہ ماہ اگلی قسط جاری کئےجانےکاامکان ہے۔
دوسری جانب ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان پہلا جائزہ کامیابی سے مکمل ہواہے، فنڈ کا ماننا ہے کہ معاملات کافی گھمبیر ہیں، جن کے باعث اہداف کے حصول میں کمی بیشی ہوسکتی ہے تاہم اس سےاصلاحاتی پروگرام پرکوئی منفی اثرنہیں پڑےگا۔
گزشتہ روز مشیرِ خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے ٹویٹ کر کے کہا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کے درست سمت میں گام زن ہونے کا اعتراف کیا، اس کام یابی پر وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.