گوگل نے امریکا میں آر سی ایس متعارف کرا دی

آج گوگل نے امریکا میں رہنے والے تمام اینڈروئیڈ صارفین کے لیے آر سی ایس  کو پیش کر دیا ہے۔ آر سی ایس یعنی رچ کمیونی کیشن (Rich Communication Services) قدیم ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس پروٹوکولز کی جانشین ہے۔آر سی ایس میں صارفین  وہ تمام فیچر استعمال کر سکیں گے جو آئی میسیجز یا واٹس ایپ میں استعمال کیے جاتے ہیں۔
گوگل نے 2016 میں اس پروٹوکول  پر کام کرنا شروع کیاتھا۔گوگل  اسے دنیا بھر کے موبائل آپریٹرز کے تعاون سے پیش  کر  رہا ہے لیکن یہ موبائل آپریٹرز کی سستی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔آر  سی ایس میں صارفین وائی فائی پر چیٹنگ کرنے کے ساتھ ساتھ  ہائی ریزولوشن تصاویر اور فائلیں بھی بھیج سکیں گے۔اس میں گروپ چیٹ کے بھی تمام فیچر ہونگے۔آر سی ایس کو اینڈروئیڈ میسجز میں ایپ کھول کر فعال کیا جا سکتا ہے۔آر سی ایس کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کے پاس فون نمبر کا ہونا لازمی ہے۔ صارفین اسے ویب پر بھی استعمال کر سکیں گے۔
آر سی ایس کی ایک اہم خرابی اس میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا نہ ہونا ہے۔ امید ہے  کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر بھی شامل کر دیا جائے گا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.