عائزہ خان اپنے کرداروں کی بے پناہ پزیرائی پرمداحوں کی شکرگزار
اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کرداروں پر بے پناہ پزیرائی ملنے پرمداحوں کی شکرگزار ہیں۔
اداکارہ عائزہ خان اپنے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی وجہ سے خبروں اورسوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ اداکارہ اس ڈرامے میں ایک منفی کردارادا کررہی ہیں جس پرکچھ مداح ان سے بہت خفا ہیں جب کہ کچھ ان کی اداکاری کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں۔
عائزہ کا ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘، اپنی کہانی، ڈرامے میں بولے جانے والے مختلف ڈائیلاگ اورمنفی کردارکے باعث خوب مشہورہورہا ہے:
اداکارہ نے ٹوئٹرپرکہا کہ بیک وقت دو بالکل منفرد کرداروں کو بخوبی نبھانا آسان نہیں ہوتا لیکن میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جو مجھے بدھ کے روز نشر ہونے والے ڈرامے ’تھوڑا سا حق‘ ادا کیے جانے والے کردار کو خوب سراہتے ہیں جب کہ ہفتے کو نشر ہونے والے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں منفی کردار ادا کرنے پر شدید نفرت بھی کرتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.