جاپان، 2020 گیمز کے دوران جوہری ری ایکٹروں پر کام معطل کرنے کا فیصلہ

جاپان کی الیکٹرک پاور کمپنی ٹیپکو نے کہا ہے کہ ِ دہشت گردی کے ممکنہ خدشہ کے پیش نظر 2020 ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس کے دوران جوہری پلانٹ پر کام معطل کر دے گی۔جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹیپکو کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گاتا کے علاقے میں واقع کاشیوازاکی کاریوا پلانٹ میں حفاظتی کام سر انجام دے رہی ہے تاکہ 7 ری ایکٹروں میں سے بند پڑے 2 کو دوبارہ چلایا جا سکے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اولمپکس کے دوران ممکنہ خدشہ کے پیش نظرجوہری پلانٹ پر تمام کام روک دیا جائےگا اور پیرالمپکس کے دوران ویلڈنگ اور وہ سب کام معطل کر دیا جائے گا جس میں آگ استعمال ہوتی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے ان مقابلوں کے دوران دہشت گرد حملوں کا زیادہ خطرہ ہے جب بہت سے لوگوں کی آمد و رفت کے ساتھ دنیا بھر کی آنکھیں اس جانب لگی ہوں گی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.