قومی ٹیم سائوتھ ایشین تھروبال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

قومی ٹیم سائوتھ ایشین تھروبال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ چیمپئن شپ آئندہ برس 20 سے 24 مارچ تک نیپال میں کھیلی جائے گی۔پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی مرد اور خواتین ٹیموں کے 20، 20 کھلاڑیوں کا انتخاب نیشنل گیمز کے دوران کیا گیا ہے اور سائوتھ ایشین تھروبال چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ فروری میں کراچی میں لگایا جائے گا۔ سائوتھ ایشین تھروبال چیمپئن شپ میں آٹھ ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں میزبان نیپال، پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا، مالدیپ اور بھوٹان شامل ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.