چین اور امریکہ کے درمیان پہلے مرحلے کے تجارتی معاہدے کے لئے ٹیلی فونک بات چیت
چین اور امریکہ کے درمیان پہلے مرحلے کے تجارتی معاہدے کے لئے بات چیت جاری ہے،گزشتہ روز چین اور امریکہ کے اعلی مذاکراتی نائیبین نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے جس دوران اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دونوں ملک معاہدہ کے باقی ماندہ معاملات کے حل کے لئے ایکدوسرے کے ساتھ مسلسل رابطہ قائم رکھیں گے،ذرائع کے مطابق چین کے اعلی مذاکرات کار نائب وزیر اعظم لیو ہی نے امریکی وزیر خزانہ سٹیون منچین اور اعلی تجارتی نمائندہ رابرٹ لیتھیزر سے ٹیلی فون پر بات چیت میں دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے بنیادی خدشات سے متعلق امور کو حل کرنے پر تبادلہ خیال کیا ، متعلقہ امور کو مناسب طریقے سے حل کرنے اور ‘فیز ون’ معاہدے پر مشاورت میں بقیہ امور پر بات چیت برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.