سی پیک کے تحت گیارہ منصوبے مکمل، دیگر گیارہ زیر تکمیل ہیں، حکام سی پیک اتھارٹی

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے تحت ملک میں بڑے پیمانے پر جاری منصوبوں کے پیش نظر ملکی معیشت بہتر ہورہی ہے، پاکستان اور چین کے درمیان فری ٹریڈ کا معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت چین پاکستان کو 90 فیصد مارکیٹ شیئر بلا معاوضہ دے گا۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جس کے ساتھ چین نے سب سے پہلے فری ٹریڈ معاہدہ کیا۔

  پاکستانی سرمایہ کاروں کو فری ٹریڈ معاہدے سے استفادہ کرنا چاہیے۔ چین پاک اقتصادی راہداری کے 22 منصوبوں میں سے 11 مکمل ہوچکے ہیں جبکہ بقیہ 11 زیر تعمیر ہیں۔ انہوںنے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری ایک خطہ ایک شاہراہ اقدام کا اہم ترین منصوبہ ہے اور چین کی حکومت اسے بہترین نمونے کے طور پر پیش کررہی ہے۔ گزشتہ چھ سال میں سی پیک کے تحت گیارہ منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جبکہ دیگر گیارہ زیر تکمیل ہیں اس کے علاوہ متعدد منصوبے زیر غور ہیں۔ سی پیک کی چار ترجیحات ہیں جن میں بجلی گھر، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، گوادر بندرگاہ کی جدت اور صنعتی ترقی شامل ہے۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.