ایپل کی پہلی فلم ’’دی بنکر‘‘کی دسمبر میں شیڈول ریلیز ملتوی
ایپل نے اپنی پہلی فلم ’’دی بنکر‘‘کی دسمبر میں شیڈول ریلیز ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایپل نے یہ فلم اپنے حال ہی میں لانچ کی گئی سٹریمنگ سروس ایپل ٹی وی پلس کے لئے بنائی ہے تاہم اس فلم بارے بعض تحفظات سامنے آنے کے باعث دسمبر کے پہلے ہفتے میں اس کی ریلیز کو ملتوی کر دیا گیا ہے ۔دی بنکر 6 دسمبر کو امریکہ میں محدود سینیمائوں میں ریلیز کی جانی تھی جس کے بعد جنوری میں اس کو سٹریمنگ پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جانا تھا۔ایپل نے 21 نومبر کو ہونے والا فلم کا پریمیئر بھی موئخر کر دیا تھا۔فلم دی بنکر کی کہانی دو افریقی نژاد امریکی بنکرز کی زندگیوں کی اصل رُودداد پر مبنی ہے جنہوں نے 1960 کی دہائی میں امریکی بنکنگ نظام میں پائے جانے والے نسلی تعصب کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔فلم میں مرکزی کردار انتھونی میکی اور سموئیل جیکسن نے ادا کیئے ہیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.