موٹرولا نے فلیکس ویو فولڈ ایبل سکرین کے ساتھ نیا موٹرولا ریزر متعارف کرا دیا
2004ء میں موٹرولا نے کلاسک موٹرولا ریزر وی 3 متعارف کرایا تھا۔ اب فولڈ ایبل سکرین کے دور میں کمپنی نے 6.2 انچ سکرین کے ساتھ موٹرولا ریزر کو دوبارہ ایجاد کیا ہے۔
اس فون میں مڈرینج سنیپ ڈریگن 710 چپ سیٹ، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنیٹ سٹوریج ہے۔اس فون میں دو کیمرے ہیں۔ ایک کیمرہ فلپ حصے کے باہر(مین کیمرہ) اور دوسرا اندر نوچ میں (سیلفی کیمرہ) نصب ہے۔
فون کا مین کیمرہ ای آئی ایس، ڈوئل پکسل آٹو فوکس اور لیزر آٹو فوکس کے ساتھ 16 میگا پکسل f/1.7 ہے۔اس کیمرے کے ساتھ ڈوئل ایل ای ڈی فلیش بھی ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ بغیر فلیش کے 5 میگا پکسل f/2.0 ہے تاہم اندھیرے میں سیلفی لیتے ہوئے فون کی روشن سکرین کو روشنی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس فون کا سب سے اہم فیچر اس کا فولڈ ایبل پینل ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.