پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان7 ارب 87 کروڑ ڈالرز کا معاہدہ

پاکستان اورعالمی بینک کے درمیان 7 ارب 87 کروڑ ڈالرز کا معاہدہ طے پاگیا ، رقم پانی کی فراہمی اورنکاسی کے نظام کوبہتر بنانے کیلئے استعمال ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اورعالمی بینک کےدرمیان787 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہوگئے، وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے عالمی بینک کیساتھ معاہدےپردستخط کئے، معاہدے پر دستخط کی تقریب میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرموجود تھے۔

رقم پانی کی فراہمی اورنکاسی کے نظام کوبہتر بنانے کیلئے استعمال ہوگی ، کراچی یلولائن کیلئے 382 ملین ڈالر جبکہ صاف پانی کی فراہمی کیلئے 40 ملین ڈالر مختص کیےگئےہیں ، منصوبوں سےکراچی میں کاروبار،نجی شعبے کی ترقی کیلئے سازگارحالات فراہم ہوں گے۔

سیاحت کے فروغ کے لئے70ملین ڈالر کا کے پی انٹیگریٹڈ ٹورزم پروجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا۔

یاد رہے چند روز قبل ہی عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے لئے بجٹری سپورٹ دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ، جس کے بعد پاکستان کیلئےپچاس کروڑڈالر دیئے جانے کاامکان ہے، ان فنڈزکی منظوری آئندہ سال مارچ تک متوقع ہے۔

عالمی بینک نے رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کو بے روزگاری میں کمی کیلئے مؤثراقدامات کرنا ہوں گے، پاکستان میں بےروزگاری کی شرح چھ فیصد ہے اورکوائلٹی آف ایمپلائمنٹ بھی اچھی نہیں، پاکستانی آبادی کابڑاحصہ چھوٹے کاروبار سے وابستہ ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا عالمی بینک کی پاکستان کیلئے بجٹری سپورٹ دوبارہ شروع کرنے کی منظوری معیشت میں بہتری کے باعث دی گئی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک نے2017 میں بجٹری سپورٹ بند کردی تھی، بجٹری سپورٹ بند کرنے کی وجہ اس وقت معیشت کو درپش مسائل تھے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.