اطراف کے ماحول سے سیکھنے والے روبوٹ کا ایک نیا منصوبہ

سابقہ گوگل ایکس اور حال میں ایلفابیٹ ایکس کے نام سے قائم کمپنی نے اپنا ایک وسیع منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت وہ عام کاموں کے لیے ایسے روبوٹ تیار کرے گی جو ازخود اپنے ماحول سے سیکھ سکیں گے۔

ایوری ڈے روبوٹ پروجیکٹ کے نام سے جاری اس پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ روبوٹ میں ایک مرتبہ الگورتھم شامل کیا جائے گا جبکہ وہ کیمرے کی مدد سے ماحول کو دیکھے گا اور سیکھے گا۔ اس طرح بار بار ہر کام کے لیے روبوٹ کو کوڈ دینے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

ایک منصوبے کے تحت ان روبوٹ کو دفاتر اور کام کی دیگر جگہوں پر استعمال کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں اشیا چھانٹنے اور کوڑا کرکٹ الگ کرنے والے روبوٹ بنائے گئے ہیں۔ اس کا تصور یہ ہے کہ روبوٹ روزانہ کے ہلکے پھلکے کاموں میں انسانوں کی مدد کرسکے اور ایک ہی الگورتھم سے اپنا کام کرسکے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ روبوٹ اب تک مخصوص کاموں کے لیے ہی بنائے جاتے رہے ہیں۔ پھر روبوٹ کو انسانوں سے بھرے دفاتر اور شاپنگ مال وغیرہ میں کام کرنے میں شدید دقت پیش آتی ہے۔ اسی بنا پر گھریلو یا کارکن روبوٹ کی تیاری کے لیے بالکل نئے فلسفے اور ٹیکنالوجی کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔ ایلفابیٹ ایکس نے اس ضمن میں اپنا پہلا قدم رکھا ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.