آرامکو کمپنی کے حصص کے انفرادی خریداروں کی تعداد 31 لاکھ،آمدن27 ارب ریال ہوگئی

عالمی اسٹاک مارکیٹ میں سعودی عرب کی سب سے بڑی تیل کمپنی آرامکو کے حصص کی فروخت کے اعلان کے بعد اب تک لاکھوں کی تعداد میں انفرادی حصص فروخت ہوچکے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیپیٹل اثاثہ منیجمنٹ اینڈ انویسٹمنٹ کمپنی سامبا نے سعودی آرامکو کے انڈرورٹنگ مینیجر کی حیثیت سے انفرادی سبسکرپشن کے نتائج کا اعلان کیا ۔ ان نتائج کے مطابق اس عرصے کے دوران انفرادی خریداروں کی تعداد 31 لاکھ 20 ہزار 64 تک پہنچ گئی جنہوں نے مجموعی طور پر 845،101،020 حصص خرید کئےجن کی مالیت 27 ارب رلا سے زیاہ ہے۔انفرادی کیٹیگریکے لیے خریداری کا آخری دن جمعرات ، 28 نومبر 2019 مقرر کی گئی ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.