آئندہ سال الیکٹرک کاروں کی فروخت میں 60 فیصد اضافے کا امکان
جرمنی میں نئی کاروں کی فروخت میں آئندہ برس 6.2 فیصد کی کمی متوقع ہے، تاہم الیکٹرک کاروں کی فروخت میں تیزی سے اضافہ ہو گا۔ یہ بات جرمن آٹو امپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتائی گئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 2020 ئکے دوران الیکٹرک کاروں کی فروخت میں 60 فیصد تک اضافہ متوقع ہے اور ایک لاکھ ساٹھ ہزار نئی الیکٹرک کاریں فروخت ہوں گی۔ رواں برس تاہم کاروں کی فروخت میں چار فیصد کا اضافہ ہوا اور مجموعی طور پر 3.57 ملین کاریں فروخت ہوئیں۔
تبصرے بند ہیں.