سندرپچھائی اب گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کے بھی سی ای او بن گئے
گوگل کے بانیان لیری پیج اور سرگے برن نے گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کے سی ای او کے عہدوں سے الگ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ سندر پچھائی جو اس سے پہلے گوگل کے سی ای او تھے، وہ اب الفابیٹ کے بھی سی ای او ہونگے۔
لیری پیج اور سرگے برن کا کہنا ہے کہ الفابیٹ قائم ہوچکی، اس کی کئی کمپنیاں آزادانہ کام کر رہی ہیں، اس لیے یہ کمپنی کے انتظامی ڈھانچے کو سادہ بنانے کا قدرتی وقت ہے۔الفابیٹ 2015 میں قائم ہوئی تھی۔الفابیٹ کو گوگل کی مالک کمپنی بنایا گیا لیکن لوگوں کی نظروں میں گوگل ہی بڑی کمپنی رہی۔اسی وجہ سے بہتر سمجھا گیا کہ سندر پچھائی کو دونوں کا سی ای او بنایا جائے۔
سندر پچھائی کا کہنا ہے کہ ان کے سی ای او بننے سے الفابیٹ کے روزمرہ کے کام متاثر نہیں ہوگے، اُن کی توجہ بدستور گوگل پر رہے گی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.