سابق پاکستانی مس ورلڈ زینب نویدکار حادثے میں جاں بحق

سابق پاکستانی مس ورلڈ زینب نوید امریکہ میں ایک کارحادثے میں جاں بحق ہو گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک کی راک لینڈ کاونٹی کے گاﺅں پمونا کے پولیس حکام نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایاہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ زینب نوید گاڑی چلا رہی تھی کہ اچانک غلط یوٹرن لینے کی کوشش کے دوران ان کی گاڑی ٹکرا گئی اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گئیں ۔ پومونا میں رہائش پزید زینب نوید نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں 2012 میں ہونے والے مس پاکستان ورلڈ کے مقابلوں میں لاہور شہر کی نمائندگی کی تھی جہاں انہیں فاتح قرار دیا گیا۔

انہوں نے فلپائن میں ہونے والی مس ارتھ 2012 کے مقابلے میں بھی حصہ لیا تھا۔21 نومبر کو فیس بک پر اپنی آخری پوسٹ میں ، زینب نوید نے ایک سیڑھی پر بیٹھے ہوئے سنہری چمکیلے لباس میں اپنی تصویر شیئر کی جس کا کیپشن ”انسان کی سب سے بڑی خوبی پر امن مسکراہٹ ہے ، جو ہمیشہ دنیا کو اپنی طرف مسکراتے ہوئے دیکھتی ہے“۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.