برطانوی شہزادی کا ایک اور خاتون ڈیزائنر کے نام شکریہ کا خط

 دورہ پاکستان کرنے والی برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ایک اور پاکستانی خاتون ڈیزائنر کے نام شکریہ کا خط بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کیا تھا، اس دوران شہزادی کے پہنے ہوئے لباس کے خوب چرچے ہوئے اور جس کے باعث وہ دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

برطانوی شہزادی کے زیب تن کیے گئے گہرے نیلے رنگ کے لباس کو ماہین خان نے تیار کیا تھا جس پر انہوں نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر ماہین خان کے نام شکریہ کا خط لکھا اور بتایا کہ’آپ کے تیار کردہ لباس بہت پسند آئے‘۔

شہزادہ کیٹ نے ماہین خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دورہ پاکستان میں میری مدد اور اتنے بہترین ملبوسات تیار کرنے کا بےحد شکریہ‘۔

شہزادی کا کہنا تھا کہ ’انہیں ملبوسات بہت پسند آئے‘۔

ڈیزائنر ماہین خان نے برطانوی شہزادی کے خط کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی۔

نجی ٹی وی چینل سے کی گئی گفتگو کے دوران ڈیزائنر ماہین خان کہنا تھا کہ شروع مین کیٹ مڈلٹن کی ٹیم کی ٹیم نے برطانیہ میں موجود فیشن ہاؤس ’اونیٹا‘ سے مشرقی لباس خریدے جو شہزادہ ولیم کی اہلیہ کو پسند آئے۔

ان کے مطابق کیٹ مڈلٹن نے اپنی ٹیم کو ان سے رابطہ کرکے پاکستانی دورے کے حوالے سے ملبوسات تیار کرنے کا کہا اور بعد ازاں ڈیزائنر اور شاہی محل کے درمیان ایک معاہدہ ہوا جس کے تحت ماہین خان نے کیٹ مڈلٹن کے لیے لباس تیار کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شہزادی کیٹ مڈلٹن پاکستانی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے نام بھی شکریہ کا خط تحریر کرچکی ہیں جس میں انہوں نے خدیجہ شاہ کے تیار کردہ لباس پر بہت پسندیدگی کا اظہار کیا تھا اور ہم دوبارہ پاکستان آئیں گے‘۔یاد رہے 17 اکتوبر کو ولیم اور کیٹ نے دورہ پاکستان میں پہلی بار ایس او ایس ویلیج کا دورہ کیا تھا، موسم کی خرابی کے باعث شاہی جوڑے کو لاہور میں ایک رات زیادہ قیام کرنا پڑ گیا تھا۔ بعد ازاں 18 اکتوبر کو شہزادہ ولیم اور کیٹ نے ایک بار پھر ایس او ایس ویلیج جانے کا فیصلہ کیا تھا، جہاں بچوں کے ساتھ وقت گزار، بچوں کے کمرے میں گئے اور خوب گپ شپ لگائی تھی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.